Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۵۸ Asia/Tehran
  • پرینکا گاندی فلسطین کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کے نشانے پر ہيں۔
    پرینکا گاندی فلسطین کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل کے نشانے پر ہيں۔

۔ہندوستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت ہند سے دہلی میں اسرائیلی سفیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/ہندوستان: ۔ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں نے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان پرینکا گاندھی کے خلاف اسرائیلی سفیر رو وین آزر کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے اور ہندوستانی حکومت سے سفیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا غزہ میں جاری غاصب اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی جنگی کارروائیوں پر تنقید کی تھی۔

پرینکا گاندھی نے پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 ع سے غزہ میں ”60 ہزار سے زیادہ لوگوں کو قتل کیا ہے جن میں 18 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔“

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے غزہ میں الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کی  شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل  کو نسل پرست قرار دیا تھا۔

انہوں نے ایکس پر لکھا تھا کہ انس الشریف سمیت صحافیوں کا قتل اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کی مثال ہے، اور سچ کے لیے کھڑے ہونے والوں کا حوصلہ تشدد سے نہیں ٹوٹے گا۔

دہلی میں اسرائیلی سفیر رو وین آزر

 

پرینکا گاندھی نے  کہا  کہ اسرائیل نے 60 ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا ہے، جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں۔

پریانکا گاندھی نے  حکومت ہندوستان کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا تھا۔ 

دہلی میں اسرائیلی سفیر رو وین آزر نے پرینکا گاندھی کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو ”شرمناک“ فرار دیا۔

پرینکا گاندھی کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے آزر نے ان پر فریب دینے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ وہاں کوئی نسل کشی نہیں ہو رہی ہے۔ 

ہندوستان میں اسرائیلی سفیر کے بیان پر حزب اختلاف نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے اندرونی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔ 

کانگریس پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نےغزہ میں  صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی کے لئے مودی حکومت کو ”اخلاقی بزدلی“ کا طعنہ دیا اور پریانکا گاندھی کے بیان پر اسرائيلی سفیر کے جواب پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ 

کانگریس کے میڈیا ہیڈ پون کھیڑا نے بھی اسرائیلی سفیر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ اسرائيلی سفیر کی جانب سے پریانکا گاندھی کو ڈرانے کی کوشش کا نوٹس لیں گے؟ یا اب ہندوستان میں آزادی اظہار رائے پر اسرائیل سے کنٹرول کیا جائے گـا؟ 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل عام  کو جن میں مدد کے لئے لائن میں لگے لوگ بھی شامل ہیں کوئی بھی سفیدی چھپا نہيں سکتی۔ 

شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے وزارت خارجہ سے اسرائیلی سفیر کی سرزنش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر کسی جواب کے ایسی باتوں کی اجازت دینے سے سفارت کاروں کو ملک میں اراکین پارلیمنٹ سے ”اس لہجے اور انداز میں“ بات کرنے کی حوصلہ افزائی ملتی ہے۔

 

ٹیگس