Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • لبنان کے مفادات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہیں گئے: سیکریٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل، ایران

ا یران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں لبنان کے سیاسی حکام سے ملاقات کے لیے بیروت پہنچ گئے۔

سحرنیوز/ایران:بدھ کے روز بیروت پہنچنے پر علی لاریجانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ہمیشہ لبنان کے قومی مفادات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لبنانی عوام کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں اور ہر حال میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب نبیح بری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کے مفادات  یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیروت میں اپنے قیام کے دوران اس ملک کے صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر سیاسی شخصیات سے تبادلہ خیال کریں گے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران اور لبنان کے درمیاں گہرے تہذیبی رشتے قائم ہ یں اور دونوں

ارنا کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے پیر کو عراق کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران اس ملک کے سیاسی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سفر کے دوسرے مرحلے میں وہ آج لبنان پہنچے اور اس ملک کے سیاسی عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کرنے والے ہیں۔

 

ٹیگس