Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سجادی
    ایران کی قومی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سجادی

ایران نے دیگر ملکوں کو جیٹ فیول برآمد کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے

ایران کی قومی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ناصر سجادی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دلچسپی رکھنے والے ہر ملک کو جیٹ فیول برآمد کرنے کے لئے آمادہ ہے-

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھے ماہ کے دوران افغانستان کو دو ہزار ٹن جیٹ فیول برآمد کیا گیا ہے- ناصر سجادی نے پیداواری کیفیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایران کی وزارت پیٹرولیم کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کے مرکزی صوبے میں واقع اراک ریفائنری کی پیداوار یورو چار اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے جس کا استعمال ملک کے اندر ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیج فارس کی ستارہ آئل ریفائنری کی پیداوار بھی عنقریب پوری طرح سے یورو چار ہوجائے گی-

ٹیگس