محمد جواد ظریف منگل کو چین کا دورہ کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i197925-محمد_جواد_ظریف_منگل_کو_چین_کا_دورہ_کریں_گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو طرفہ تعلقات اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۲۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دو طرفہ تعلقات اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ہفتے کے دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد جواد ظریف پندرہ ستمبر کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

ہونگ لی نے مزید کہا کہ نئے حالات میں ایران اور چین کے تعلقات اور ہمہ گیر باہمی تعاون کو تقویت دینے کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں بھی مذاکرات کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیاں چودہ جولائی کو آسٹریا کے شہر ویانا میں ایٹمی معاہدہ ہوا تھا، جس کی رو سے ایران کو عالمی برادری میں ایٹمی طاقت تسلیم کرنے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔