Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں: میجر جنرل رحیم صفوی
    بین الاقوامی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں: میجر جنرل رحیم صفوی

رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اقتصادی، سیاسی، سیکورٹی، سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی حالات میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔

اسنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر میجرجنرل سید یحیی رحیم صفوی نے وزارت تعلیم کی جیوگرافیکل پلاننگ سائنسز کمیٹی اوردوسرے متعلقہ کمیشنوں کے مشترکہ اجلاس میں ایران کے قرب و جوارمیں ہونے والی سیکورٹی تبدیلیوں کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک تاریخی مرحلہ طے کر رہی ہے اور جنوب مغربی ایشیا میں ایران بھی ایک تاریخی موڑ سے گزر رہا ہے۔

میجرجنرل رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ عالمی حالات نے ایران کو ماضی سے مختلف ایک عہد میں داخل کردیا ہے اورامریکی قیادت میں نئے عالمی نظام کے قیام کے بارے میں جو امیدیں پیدا ہوئی تھیں وہ دم توڑ گئی ہیں اوران کی جگہ ایسے واقعات نے لے لی ہے جن کو نئی عالمی بدانتظامی کا نام دیا جارہا ہے۔

ٹیگس