Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی
    سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی پیشرفت کا سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بدھ کے دن قومی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم خطے میں امریکہ کے فوجی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی، امریکہ کے ساتھ وسیع لڑائی کے مفروضے کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور ایرانی میزائلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلیسٹک میزائل، ریڈار پر نظر نہیں آتے اور دور مار کرنے والے میزائلوں کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس دیا گیا ہے۔
 انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجی مشقوں کے بارے میں بھی کہا کہ ہم  دشمن کے خطرات اور دھمکیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں  اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

ٹیگس