آیت اللہ خزعلی کی وفات پر صدر مملکت اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کا تعزیتی پیغام
Sep ۱۶, ۲۰۱۵ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے الگ الگ پیغامات میں آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کے انتقال کی تعزیت پیش کی ہے-
ایران کے صدر حسن روحانی نے آیت اللہ ابوالقاسم خزعلی کو اسلامی جمہوری نظام کی ایک تابناک اور درخشاں شخصیت اور سرگرم مجاہد قرار دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، دینی مدارس اور ان کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور بارگاہ الہی میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی- درایں اثنا پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ خزعلی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی خدمات اور آئین ساز کونسل و نگراں کونسل میں ان کی رکنیت کی جانب اشارہ کیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ان کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ الہی میں اس عالم ربانی کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی- آیت اللہ خزعلی تیرہ سو چار ہجری شمسی میں پیدا ہوئے تھے- وہ آئین ساز کونسل، نگراں کونسل و مجلس خبرگان کے رکن اور غدیر بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے سربراہ تھے-