سعودی عرب حج کے بہتر انتظامات کا راستہ ہموار کرے،ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i198826-سعودی_عرب_حج_کے_بہتر_انتظامات_کا_راستہ_ہموار_کرے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ محمد جوداد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو منیٰ جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے، حج کے بہتر سے بہتر انتظامات کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب حج کے بہتر انتظامات کا راستہ ہموار کرے،ایرانی وزیر خارجہ
    سعودی عرب حج کے بہتر انتظامات کا راستہ ہموار کرے،ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جوداد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو منیٰ جیسے سانحات کی روک تھام کے لیے، حج کے بہتر سے بہتر انتظامات کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔

لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل کے نام اپنے مراسلے میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عیدالضحی کے دن رونما ہونے والے سانحہ منیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ منیٰ کا سانحہ اس سال حج کے موقع پر رونما ہونے والا دوسرا المناک سانحہ تھا جس سے پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور حجاج کرام کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ سعودی حکام حج کے انتظامات میں دیگر اسلامی ملکوں کے تجربات، تعاون اور مشوروں سے استفادے کا راستہ ہموار کریں گے تاکہ منیٰ جیسے المناک سانحات کے اعادے کو روکا جاسکے۔