فرقہ واریت کا فروغ اسلام دشمنوں کی سازش ہے، ایرانی وزیرانٹیلی جینس
ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے فرقہ واریت کے فروغ کو اسلام دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا ہے۔
جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں قبائلی عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے کہا کہ اسلام میں اصل معیار تقوی ہے اور شیعہ و سنی اور عرب و عجم کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
خطے کے بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین، لبنان اور بحرین کے عوام کی حمایت کو اپنا شرعی فریضہ سمجھتا ہے۔
ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے سانحہ منٰی اور یمن پر سعودی حملوں کے بارے میں کہا کہ حج کے دوران سعودیوں کی بدانتظامی پوری طرح واضح ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید ہوگئے۔
سید محمود علوی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کے مقابلے میں ایک ہوگئی ہیں، لہذا آج عالم اسلام میں اتحاد کی، پہلے سے کہیں زیاد ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔