مشرق وسطی میں بدامنی اور بحران امریکا کی فوجی مداخلت کا نتیجہ ہے، جرمن وزیر خارجہ
Oct ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں بدامنی اور بحران کو امریکا کی فوجی مداخلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
تہران سیکورٹی اجلاس سے خطاب میں جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائر نے مشرق وسطی کی سلامتی میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں بدامنی اور بحران گزشتہ عشرے میں اس وقت کے امریکی صدر جارج بش کی فوجی مداخلت کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات سے در س حاصل کرنا چاہئے ۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے تہران سیکورٹی اجلاس سے خطاب میں داعش کا مقابلہ اور شام میں سیاسی عمل کا آغاز ہی شام کے بحران کے حل کی واحد راہ ہے۔انھوں نے اسی کے ساتھ شام میں دہشت گردوں کے مراکز پر روس کے فضائی حملوں کے آغاز کو غیر متوقع قرار دیا اوردعوی کیا کہ اس سے شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں پیچیدگی آگئی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ملکوں کی باہمی کوششوں سے شام کے بحران کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔