افغانستان میں ممکنہ فضائی کارروائی پر ہچکچاہٹ نہیں ہوگی، خواجہ آصف
Feb ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: ایک انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور ہندوستان کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کا یہ مؤقف ہے کہ ملک میں شدت پسندی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں موجود طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel