شہر رے میں عوامی اجتماع سے صدر مملکت کا خطاب
-
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی کے حرم مطہر کے صحن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی تمام یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے جنوب میں واقع شہر رے میں حضرت عبدالعظیم حسنی کے حرم مطہر کے صحن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیوں کی بارہ قراردادیں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز نے اور چھے قراردادیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاس کیں۔ یہ اٹھارہ قراردادیں رواں ماہ کے دوران مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ہمیشہ کے لیے کالعدم ہو جائیں گی۔
صدر مملکت نے ویانا، جنیوا، نیویارک اور لوزان میں ایرانی نمائندوں کی کوششوں کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملت ایران کا حق حاصل کیا اور یہ تمام میدانوں میں ایرانی عوام کی موجودگی اور شرکت کی وجہ سے ہے۔