Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • برطانوی صحافی: ایران کا ردعمل صیہونیوں کی توقعات سے کہیں زیادہ تھا

بیروت میں مقیم برطانوی صحافی جیک گرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لیے براہ راست جنگ میں اترا، کیونکہ ایران کا ردعمل ان کی توقع سے کہیں زیادہ تھا اور امریکہ اسرائیلیوں کو بچانے کے لیے میدان میں اترنے پر مجبور ہو گیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صبح میڈیا سینٹر کی میزبانی میں دنیا کے مختلف ممالک کے صحافی ایران میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے شہداء کی یاد میں "میڈیا کے خلاف دہشت گردی کی مذمت" کے عنوان سے تہران میں منعقدہ پروگرام میں موجود ہیں اور ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں جہاں 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت نے حملہ کیا تھا۔

اس موقع پر ارنا کے نمائندے نے تہران کا سفر کرنے والے بیروت میں مقیم برطانوی صحافی جیک گرین کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا۔

اس انٹرویو میں گرین نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، میری رائے میں، ان کا ٹارگٹ عوام میں پھوٹ ڈالنا اور بالآخر ایران میں حکومت کا تختہ الٹنا تھا۔ لیکن جو ہوا اس کے برعکس ہوا۔ میرے خیال میں ایرانی عوام اس جارحیت کے خلاف متحد ہوگئی اور اسرائیل اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا مقصد حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ جب شہری غیر ملکی حکومت کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں، تو وہ فطری طور پر غیر مطمئن اور ناراض ہو جاتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

گرین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکا اسرائیل کو بچانے کے لیے براہ راست جنگ میں کودا، کیونکہ ایرانی ردعمل صیہونیوں کی توقع سے کہیں زیادہ تھا اور امریکا کو اسرائیلیوں کو بچانے کے لیے قدم بڑھانا پڑا۔

 

ٹیگس