Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ زرعی شعبے میں تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا: وزیر زراعت

وزیر زراعت غلامرضا نوری نے "کونمنگ" شہر میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے زراعت کے شعبے میں بھی تعاون میں فروغ کا فیصلہ کیا ہے اور ان اجلاس کے دوران اس کے مختلف طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: وزیر زراعت نے کہا کہ اس وقت بھی چین، روس، ہندوستان، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ زرعی مصنوعات کے شعبے میں لین دین کا سلسلہ جاری ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت، ان تعلقات مین مزید فروغ اور راستوں کو ہموار کیا جائے گا۔

انہوں نے ایران اور چین کے زرعی تعاون کی موجودہ مالیت کو 1 ارب ڈالر قرار دیا اور بتایا کہ تہران اور بیجنگ کا تجارتی توازن اس وقت تقریبا برابر ہے۔

غلامرضا نوری نے قلیل مدت میں اس حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر زور دیا۔

 

ٹیگس