Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کے موقع پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سارا ایران اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔

ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے دن ہے۔ آج ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انقلاب اسلامی کی سینتیسویں سالگرہ کا جشن منایا جا رہا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ اپنے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔