Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا: بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم کا بیان

بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا

سحرنیوز/عالم اسلام:   بی این پی رہنما طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، ہم ایسی صورتِ حال میں ملک کا نظام سنبھالنے جا رہے ہیں، جب ملک کو کمزور معیشت، آئینی و ادارہ جاتی کمزوریاں اور خراب امن و امان کی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بنگلا دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمٰن نے کہا ہے کہ راستے اور آراء مختلف ہو سکتے ہیں مگر ملک کے مفاد میں سب کو متحد رہنا ہو گا۔ بنگلادیش الیکشن کمیشن نے تیرھویں قومی پارلیمانی انتخابات میں 297 ارکانِ پارلیمنٹ کی کامیابی کا سرکاری گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں مجموعی نتائج کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

ٹیگس