Feb ۱۴, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ وفاقی حکومت کا عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

سحرنیوز/پاکستان:   مسلم لیگ (ن)  کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

ٹیگس