ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر چین کی تاکید
چینی وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے حل ہونا چاہئے
سحرنیوز/دنیا: چینی وزيرخارجہ وانگ ای نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ اپنے معاملات میں احتیاط سے کام لینا چاہئے انتباہ دیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگي کا براہ راست اثرمغربی ایشیا کے امن و سیکورٹی پر پڑے گا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ فریقین کو نئي جنگ شروع کرنے کے بجائے احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ بیجنگ کا یہ موقف ایسی حالت میں سامنے آيا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نینگ نے بھی اس سے قبل ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا تھا کہ بیجنگ ، دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت یا دھمکی کے استعمال کا مخالف ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ تمام ممالک کی سیکورٹی پوری طرح بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں ہونا چاہئے۔ اس چینی سفارتکار نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے چاہتے ہیں کہ مغربی ایشیاء میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مزيد کوشش کریں ۔