Feb ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران نالج بیس میڈیسن کی فروخت میں امریکہ سے آگے

ایران نالج بیس میڈیسن کی فروخت میں امریکہ سے آگے نکل گیا۔

یہ بات ایران کی جینیٹک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمود تولائی نے جنوبی شہر یزد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایک نالج بیس میڈیسن کی روس کو فروخت میں امریکہ سے آگے نکل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پانچ قسم کی نالج بیس میڈیسن فروخت کی گئی جس کی مالیت چھے سو ملین ڈالر کے برابر ہے۔

ڈاکٹر محمود تولائی نے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی سے تیار کردہ میڈیسن کی اندرون ملک توثیق ہو چکی ہے اور یہ دوائیں دنیا کے دیگر ملکوں کو برآمد کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صحتمند غذا اور پائیدار ترقی میں جینیٹک انجینیئرنگ کے کردار کے موضوع پر قومی کانفرنس بدھ کی شام شہید صدوق یونیورسٹی کے تعاون سے یزد میں منعقد کی گئی۔

ٹیگس