ایران کے میزائل مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں: حسین سلامی
Mar ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بدھ کے دن کہا کہ ایران کے پاس بلیسٹک میزائلوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور یہ میزائل پابندیوں کے برسوں میں تیار کئے گئے۔ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میزائلوں کو میزائلی سسٹم کی جنگی صلاحیت کے تحفظ اور آمادگی کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ حسین سلامی نے ایران کے میزائلوں کو تمام اسلامی سرزمینوں کی سلامتی، امن، حمایت اور طاقت کا باعث قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اقتدار ولایت نامی میزائلی مشقوں کے آخری مرحلے کے موقع پر بدھ کے دن قدرH اور قدرF میزائل فائر کئے گئے۔