ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i217015-ایران_اور_روس_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ٹیلیفونی_گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں ٹیلفونی بات چیت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں ٹیلفونی بات چیت کی ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق سیاسی مذاکرات کے عمل، انسان دوستانہ امداد اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کی ضرورت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا -

ظریف اور لاوروف نے اس گفتگو میں اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل اور منظم بات چیت اور تبادلۂ خیال کی ضرورت پر بھی تاکید کی -