ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i220420-ایران_کی_تشخیص_مصلحت_نظام_کونسل_کے_سربراہ_آیت_اللہ_ہاشمی_رفسنجانی
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے خطے کی مشکلات کے حل کے لئے علاقے کے سبھی ملکوں کے تعاون پر زوردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے خطے کی مشکلات کے حل کے لئے علاقے کے سبھی ملکوں کے تعاون پر زوردیا ہے

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے نئے ہجری شمسی سال میں مذکورہ کونسل کے پہلے اجلاس میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسیوں کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ علاقائی اختلافات حل ہوسکیں -

انہوں نے بدامنی اوردہشت گردوں کی خطرناک دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے علاقے کی نامناسب صورتحال کے پیش نظرکہا کہ اس صورتحال میں علاقے کے سبھی ملکوں کوچاہئے کہ وہ اپنے اتحاد ویکجہتی سے علاقے میں امن و امان کی بحالی کی کوشش کریں -