جواد ظریف اور موگرینی کی تہران میں ملاقات
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے آج صبح تہران پہنچیں اور انہوں نے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی-
فیڈریکا موگرینی اور وزیر خارجہ جواد ظریف ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیں گے-
اسنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اپنے دورہ ایران میں وزیر خارجہ جواد ظریف کے علاوہ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی اور ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کریں گی-
موگرینی ، ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو برطرف کرنے نیز تہران میں یورپی یونین کا دفتر کھولے جانے کے حوالے سے ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گی-