Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران آئی اے ای اے کو ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرنا چاہیے تھا: ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جب ایران کے ایٹمی مراکز پر حملہ ہوا تو آئی اے ای اے کی ذمہ داری بنتی تھی کہ ان حملوں کی مذمت کرے۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ اگر آئی اے ای ان حملوں کی مذمت نہیں کرتی تو کس طرح سے ان پر بھروسہ کیا جائے؟

محمد اسلامی نے کہا کہ یہ ایران کی قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو قانون کے مطابق آئی اے ای اے کو باضابطہ طور پر اطلاع دے دی گئی، جس کی ایجنسی کو تصدیق اور حملے کی مذمت کرنا تھی، تاہم ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اس اقدام سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے پر سے ایران کا بھروسہ ہٹ چکا ہے اور جب تک ایران کی پارلیمنٹ میں منظور شدہ قوانین کے تحت ہماری شرطیں پوری نہیں ہوتیں تب تک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ انتہائی محدود رہے گا۔

ٹیگس