Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • قاتل فریق سے مذاکرات نہیں کئے جا سکتے

ٹوئیٹر پر رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے وابستہ اکاؤنٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف پابندیاں ناف‍ذ کئے جانے کے بعد، جدید پیغامات شائع کیے

سحرنیوز/ایران: سوشل نیٹ ورک ایکس پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اکاؤنٹ نے آپ کے کچھ جملے شائع کیے ہیں۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ان جملوں میں فرمایا ہے کہ ہمارا مخالف ہر چیز میں وعدہ خلافی کرتا ہے، ہر چیز میں جھوٹ بولتا ہے اور دھوکے سے موقع بہ موقع فوجی دھمکیاں دیتا ہے۔
اگر اسے موقع ملے تو وہ شہید سلیمانی جیسی ہماری  شخصیات کو قتل کردیتا ہے یا ایٹمی تنصیبات پر بمباری کرتا ہے ۔اس فریق سے مذاکرات نہیں کئے جا سکتے اور اعتماد و اطمینان سے بیٹھ کر معاہدہ نہیں کیا جا سکتا -
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایاکہ یہ امریکی فریق اس ضد پر اڑا ہوا ہے کہ ایران کو یورے نیم کی افزودگی نہیں کرنا چاہئے اس کا کیا مطلب ہے ؟ کیا یہ عظیم کامیابی جو ہمارے ملک نے کافی مشکلات کے بعد حاصل کی ہے تم ختم کر دو گے ، واضح ہے کہ ایران جیسی غیرت مند قوم ایسی بات کرنے والے کے منھ پر مارے گی اور اس بات کو قبول نہیں کرے گی - 

 

ٹیگس