Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • صدر مملکت نیویارک کا دورہ مکمل کر کے تہران روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کا موقف بیان کرنے اور مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد ایران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں

 سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان  نے اس دورے میں فرانس ، سوئیزرلینڈ ، فنلینڈ ، بولیویہ اور عراق کے صدور ، ناروے کے ولیعھد ، کویت کے ولیعھد ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات و گفتگو کی -
صدر پزشکیان نے تھنک ٹینکس کے ارکان و ممبران ، امریکی میڈیا کے ایڈیٹروں، جنگ مخالف تحریکوں کے کارکنوں، دانشوروں اور امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔
 صدر ایران نے امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں کے سوالات کے تین دوروں میں فراخدلی سے جواب دیے اور اسلامی جمہوریہ ایران کےموقف اور نظریات کا اظہار کیا۔
امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ یہ گفتگو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

 

ٹیگس