Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • سید حسن نصر اللہ عشروں پہلے اسرائیل کے خطرے کو بھانپ چکے تھے: علی لاریجانی

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت بالخصوص حزب اللہ اسرائیل کے خلاف جدوجہد کے میدان میں ایک عظیم سرمایہ ہے اور اس میں شہید سید حسن نصر اللہ کا کردار ناقابل انکار ہے۔

سحرنیوز/ایران: یہ بات انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کا جرم یہ تھا کہ وہ اسرائیل کے خطرے کو   عشروں پہلے سمجھ چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ عشروں پہلے جو سمجھ چکے تھے وہ آج آپ خطے کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد سمجھ سکتے ہیں۔

علی لاریجانی نے کہا کہ لبنان اگرچہ ایک چھوٹا ملک ہے لیکن اسے اسرائیل کے خلاف طاقتور ملک سمجھا جاتا ہے اور اس کی وجہ نوجوان نسل کی مضبوط قوت ارادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اتنی مضبوط ہے کہ اسے کہیں اور سے ہتھیار حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ نعیم قاسم ایک عظیم شخصیت ہیں اور وہ خود جانتے ہیں کہ لبنانی عوام کے مفاد کس میں ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ہم جنگ سمیت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں اور اگر اسرائيل نے حملہ کیا تو اس سے سخت ترین جواب دیا جائے گا۔

ٹیگس