مغربی ایران میں ایک دہشت گرد گرفتار
Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
مغربی ایران میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ مغربی ایران میں عوام کے تعاون سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس دہشت گرد کو جمعے کے دن گرفتار کیا گیا ۔ سید محمود علوی نے بتایا کہ دہشت گرد کے اعتراف کے مطابق اس کو ایران میں بموں کے دھماکے کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔
ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر نے کہا کہ اس علاقے کے بعض ممالک ایران میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس دہشت گرد کو جس منصوبے پر عمل کے لئے بھیجا گیا تھا، خدا کی نصرت سے اس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ انٹیلیجنس کے وزیر نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد سے بازپرس کا سلسلہ جاری ہے ۔