ایران کی وزارت خارجہ کی امریکہ پر نکتہ چینی
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے مداخلت پسندانہ زبان سے استفادے اور ایک قرارداد کے مسودے میں خلیج فارس کے لیے جعلی نام کے استعمال پرسخت اعتراض کیا ہے۔
تہران میں وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز ایک یادداشت جاری کی ہے جس میں خلیج فارس کے سیکورٹی معاملات میں امریکی مداخلت کو سختی کے ساتھ مسترد کیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی جاری کردہ اس یادداشت میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خلیج فارس کی سلامتی اور استحکام کے لیے جو ضروری ہوگا اسے انجام دے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی یہ یادداشت ایران میں امریکی مفادات کی نگرانی کرنے والے سوئٹزر لینڈ کے سفارت خانے کو بھجوادی گئی ہے۔