Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  •  لبنان کے خلاف امریکا و صیہونی حکومت کی سازشوں پر حزب اللہ کا انتباہ

حزب اللہ کے رکن پارلیمان نے لبنان کے سیاسی، سیکورٹی اور تشخص کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے جارحانہ منصوبوں کی طرف سے خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  بیروت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رکن پارلیمان، علی فیاض نے خبر دار کیا ہے کہ امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے منصوبے صرف حزب اللہ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کا اصل ہدف لبنان کی سیکورٹی، تشخص اور سیاسی مستقبل ہے۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت نے بہت ہی وسیع اور خطرناک سازشی منصوبے تیار کئے ہیں۔

 

حزب اللہ کے رکن پارلیمان علی فیاض نے کہا کہ ان کا مطمع نظر صرف حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہی نہیں ہے بلکہ وہ لبنان کی سیاسی خودمختاری ، تشخص اور اندرونی سلامتی درہم برہم کرکے اس ملک کو اپنی سرپرستی اور در حقیقت اپنے تسلط میں لینا چاہتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انھوں نے اسی کے ساتھ اس مرحلے میں ہوشیاری، بردباری اور تحمل کے ساتھ استقامت اور پائیداری کی ضرورت پر زور دیا ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کی جڑیں لبنانی عوام میں ہیں اور یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی تحریک اور ملک کے ثبات واستحکام میں اس کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

 

ٹیگس