Dec ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  •  پاکستان ؛ گرفتار بلوچ لڑکی نے خودکش حملے کی تیاری کا اعتراف کیا

کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کی جانے والے بلوچ لڑکی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کو خودکش دہشت گردانہ حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا ۔

سحرنیوز/پاکستان  پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مذکورہ بلوچ لڑکی نے بتایا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے اس کی برین واشنگ اور ذہن سازی کی اور خود کش حملے کے لئے تیار کیا۔

اس لڑکی نے اعتراف کیا کہ بی ایل اے کے دہشت گردوں نے اس کو خود کش حملے کی ٹریننگ دی ۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

قابل ذکر ہے کہ آج پاکستان کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے اعلان کیا تھا کہ بلوچستان سے بس کے ذریعے کراچی لائی جانے والی ایک کمسن بلوچ لڑکی کوگرفتار کرکے ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔

آج کراچی میں وزیرداخلہ سندھ اور کراچی پولیس چیف کے ساتھ پریس کانفرنس میں سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے بتایا تھا کہ اس لڑکی سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور اس کی برین واشنگ کرکے خود کش حملے کے لئے تیار کیا گیا ۔

 

ٹیگس