ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم، ایران کے ایئر ڈیفنس کے حوالے کر دیا گیا
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم، ایران کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے منگل کے روز تہران میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس آرمی کی مصنوعات و ثمرات کا معائنہ کرتے ہوئے ایران کے مقامی ایئر ڈیفنس سسٹم باور تین سو تہتّر کے منصوبے اور اس کی تیاری کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کا یہ مقامی دفاعی سسٹم، بیلسٹیک اور کروز میزائلوں اور جنگی ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے اور اس سال اس سسٹم کی تیاری شروع ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایران کا یہ دفاعی سسٹم، ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس آرمی کی مصنوعات و ثمرات کا معائنہ کرتے ہوئے ایران کے ناصح ڈرون طیارے کی رونمائی بھی کی۔