سپاہ نیوی کی کارروائي ، اسرائیل کا ایک بحری جہاز حملے کا شکار
خلیج فارس میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سپاہ نیوی کے حملے کا نشانہ بنا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آپریشن وعدہ صادق 4 کا 87واں مرحلہ بھی انجام دیا جاچکا ہے۔
اس آپریشن میں بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ حملوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ڈرون بیسز، اسلحہ گوداموں اور فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مختلف علاقوں منجملہ حیفا، کریات شمونہ، تل ابیب، بئرالسبع اور ڈیمونا کے علاوہ خطے میں موجود پانچ امریکی اڈوں کو بھی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ رات سے اب تک ایرانی فوج نے حملہ آور ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں موجود ایسے ریڈار اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا جو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی نگرانی کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق تل ابیب میں دفاعی نظام کی تیاری اور ترقی سے متعلق بعض صنعتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel