Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہید علی رضا تنگسیری کی تشییج جنازہ

شہر بندر عباس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہید علی رضا تنگسیری کے جنازے   میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سحرنیوز/ایران: سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق منگل کی صبح بندرعباس میں شہید ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں ایران کے شہید پرور عوام کی بڑی تعداد، سرکاری حکام اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

   تشییع جنازہ پارک شہید دباغیان سے شروع ہوئی، جہاں سے جلوس کی صورت میں شہید کے جسد خاکی کو مسجد جامع اور میدانِ انقلاب بندرعباس کی جانب لے جایا گیا۔

     تشییع جنازہ کے دوران صوبہ ہرمزگان کے وفادار اور شہید پرور عوام نے سینہ زنی کی اور مختلف نعرے بلند کرتے ہوئے شہداء اور انقلاب اسلامی کے اعلیٰ اہداف کے ساتھ اپنی وفاداری کی تجدید کی۔

ہمیں فالو کریں:  

 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس