Mar ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • لاوروف: امریکہ اور اسرائیل، خلیج فارس کے ملکوں کو ایران کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

روس وزیر خارجه  سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل خلیج فارس کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا عالمی نظام کی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔سرگئی لاوروف نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ ممالک نے حال ہی میں دیگر ممالک کی سرزمینوں پر حق جتانے کی حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خلیج فارس کا بحران بڑے پیمانے پر تنازعے میں بدل سکتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خلیج فارس کے بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
لاوروف نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل خطے کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روس اس سے قبل بھی متعدد بار امریکہ اور اسرائیل پر خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام عائد کر چکا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس