ایران کی دفاعی توانائی انتہائی اطمینان بخشں سطح پر ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i225472-ایران_کی_دفاعی_توانائی_انتہائی_اطمینان_بخشں_سطح_پر_ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی انتہائی اطمینان بخشں سطح پر ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی توانائی انتہائی اطمینان بخشں سطح پر ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائی انتہائی اطمینان بخشں سطح پر ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرحسین سلامی نے منگل کو تہران میں امام حسین ملیٹری کالج میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ اسلامی ملکوں کے نقشے کو امریکا کی پالیسیوں کے تحت بنائے گئے نقشے میں ضم کردیں لیکن ایران اس براہ راست خطرے کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور علاقے اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کر رہا ہے-

انہوں نے استقامتی محاذ کی توانائیوں کے بارے میں بھی کہا کہ استقامتی محاذ پوری طرح متحد اور طاقتور ہے۔ بریگیڈیرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ حزب اللہ اور فلسطین کی جہادی تنظیمیں ہرطرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں -

انہوں نے یمن کی صورتحال کے بارے میں بھی کہا کہ سعودی عرب یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا جبکہ دیگر اسلامی ملکوں میں استقامتی محاذ سرگرم ہے اور اسلامی بیداری کی لہر بھی آگے کی جانب بڑھ رہی ہے -

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے شام کے علاقے خان طومان میں تکفیری گروہوں کے اقدامات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پوری طرح شام کی حکومت کے کنٹرول میں ہے اور معمولی سی ٹیکٹیک دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے میدان میں کوئی بڑا اثرمرتب نہیں کرتی -