شام کی میدانی صورت حال بہت بہتر، بریگیڈیئر جنرل پاکپور
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ شام کی میدانی صورت حال بہت بہتر ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پاکپور نے شام میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صوبے حلب میں خان طومان کے علاقے میں پیش آنے والے واقعات صرف ایک جنگی حکمت عملی ہے جس سے شام کی اندرونی میدانی صورت حال اور پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں امن و استحکام کے دائرے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کو مکمل کنٹرول کئے ہوئے ہے۔
-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پاکپور نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج، اندرون ملک تیار کئے جانے والے ایسے بہترین آلات و وسائل سے لیس ہے، جو دفاعی توانائی میں استعمال کئے جاتے ہیں۔