ایران کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ کے بیان کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i228331-ایران_کی_جانب_سے_سعودی_وزیرخارجہ_کے_بیان_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے سعودی وزیرخارجہ کے ایران مخالف بیہودہ اورگھٹیا بیان کی مذمت کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ کے بیان کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے سعودی وزیرخارجہ کے ایران مخالف بیہودہ اورگھٹیا بیان کی مذمت کی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ایران اور عراق کے تعلقات کے بارے میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کے گھٹیا اور بیہودہ بیان کے جواب میں کہا کہ عراقی عوام کو اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرنے کے لئے کسی ایسے ملک کے وزیرخارجہ کے بیان کی ضرورت نہیں ہے جو پچھلے تقریبا پندرہ برسو‎ں سے عراق، علاقے اور دنیا میں دہشت گردوں کاسب سے بڑا حامی اور بدامنی و عدم استحکام کا باعث رہا ہے-

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کی زیر کمان ایرانی فوجی مبصرین کی موجودگی عراق کی قانونی حکومت کی درخواست پر اور ان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جنگ کے لئے ہے جنھوں نے عراق اور علاقے کو بدامنی اور عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کو نصحیت کی کہ وہ را‏ئے عامہ کو دھوکہ دینے اورحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششوں میں اس بات کو فراموش نہ کریں کہ سعودی عرب کو عالمی سطح پر دہشت گردوں کا سب سے بڑا اور انتہائی خطرناک حامی اور دنیا میں دہشت گردی کے پھیلنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے-

سعودی وزیرخارجہ نے جمعرات کو رشاٹوڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ایران، عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے -