Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • دشمن ایرانی اسلامی طرز زندگی کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے: ایڈمرل سیاری

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ، دشمن ایرانی اسلامی طرز زندگی کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے بحریہ فیز ون میں محفل تلاوت قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے دشمن کی نرم جنگ یا سافٹ وار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پوری طرح ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ غفلت کی صورت میں دشمن کے مقابلے کا موقع ہاتھ سے نکل جائے گا۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارا دشمن، مقدس اسلامی نظام کے خلاف جدید ترین وسائل اور ٹیکنالوجی سے کام لے رہا ہے اور انٹر نیٹ بھی اس کاایک کارآمد ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائیبر اسپیس کے خطرات اور نقصانات سے محفوظ رہنے کے لیے، اس کے صحیح استعمال کی تربیت دنیا ہوگی۔

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دشمن ہماری اقدار کو کمزور اور معاشرے میں گناہ کی اہمیت کو کم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج ایرانی اسلامی طرز زندگی کو تبدیل کرکے، خالص ایرانی اسلامی تہذیب کو نابود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس