Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی حدود میں دہشت گردوں کے داخلے کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے کہا ہے کہ ایران کی حدود میں تکفیری اور دہشت گرد گروہوں کے داخلے پر مبنی کوئی رپورٹ اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

-بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے جمعرات کے دن نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی کچھ جھڑپیں ہوئی ہیں لیکن دہشت گرد ایران کی حدود میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے کہا کہ تمام اہم اور حساس سرحدی مقامات پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں اور الیکٹرونک آلات کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور سرحدوں پر مکمل طور پر امن قائم ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے خاش سے چند دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی اور کہا کہ اس شہر میں دہشت گردوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔

 

ٹیگس