Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ پیرس

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو پیرس کے لئے روانہ ہو گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا فرانس کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے جو فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ فرانس میں اس ملک کے حکام سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ، اہم علاقائی مسائل اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ کی دعوت پر فرانس کے سابق وزیر خارجہ لوران فابیوس نے انتیس جولائی دو ہزار پندرہ کو تہران کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس