Jun ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی فرانسیسی سینیٹ کے چیئرمین سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیرس میں فرانسیسی سینٹ کے چیئرمین جرار لارشے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

پیرس سے ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور فرانسیسی سینٹ کے چیئرمین جرار لارشے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تہران پیرس تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیاگیا۔ فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانسیسی سینیٹ کی خارجہ امور، دفاع اور مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ جان پیئر رافان سے بھی ملاقات کی۔ وہ آج شام ، صدر فرانسوا اولاند سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل منگل کی شام ایرانی سفارت خانے میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔اس افطار ڈنر میں بعض فرانسیسی عہدیداروں کے علاوہ پیرس میں مقیم تینتیس ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر منگل کے روز دو روزہ دورے پر پیرس پہنچے ہیں۔

ٹیگس