استنبول دہشت گردانہ بم دھماکے کی ایران کی جانب سے مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i234121-استنبول_دہشت_گردانہ_بم_دھماکے_کی_ایران_کی_جانب_سے_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • استنبول دہشت گردانہ بم دھماکے کی ایران کی جانب سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے استنبول دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی، سرحدیں نہیں پہچانتی اس لئے اس خطرناک لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے سب کو مضبوط عزم و ارادے کے ساتھ متحد ہونا پڑے گا-

ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہشت گردانہ بم دھماکوں میں پینتیس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو دیگر زخمی ہو گئے- استنبول دھماکوں کی دنیا کے مختلف ملکوں نے مذمت کی ہے۔