Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے فرانس میں دہشت گردی کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نیس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بارہا کہا ہے کہ عالمی اجماع اور تعاون کے بغیر دہشت گردی کی بیخ کنی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تساہلی اور دوہری پالیسیاں قابل مذمت ہیں اور ان پالیسیوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایک تیونسی نژاد فرانسیسی ڈرائیور نے فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں شریک لوگوں کو اپنے ٹرک کے ذریعے کچل کر چوراسی افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں ۔

ٹیگس