فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ تہران ملتوی
Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
ایران کی پارلیمنٹ نے فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ تہران ملتوی ہوجانے کی خبر دی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا سنیچر کو ہونے والا دورہ ایران ملتوی ہو گیا ہے-
فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کی دعوت پر تہران کے دورے پر آنے والے تھے- واضح رہے کہ جمعرات کو ایک دہشتگرد نے فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات کا جشن منانے والوں پر ٹرک چڑھا دی تھی - اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں چوراسی افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے-
فرانس میں گذشتہ اٹھارہ مہینوں کے دوران یہ ساتواں حملہ تھا کہ جس کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-