سمندر میں اغیار کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے: ایرانی بحریہ کے کمانڈر
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سمندر اور ساحل پر اغیار کی فوجی نقل و حرکت بحریہ کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں رہتی اور ہر چیز پر کنٹرول اور نظر رکھی جاتی ہے
ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کو اکتالیسویں بحری بیڑے کا استقبال اور بیالیسویں بحری بیڑے کو آزاد اور بین الاقوامی سمندر کے مشن پر بھیجے جانے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کے فوجی ، سمندری سطح پر ہرجگہ، ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں-
ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحریہ، انٹیلیجنس اور آپریشنل امور پر مکمل عبور رکھتی ہے کہا کہ اب تک اکتالیس بحری بیڑوں کو آزاد اور بین الاقوامی سمندر میں فرائض ادا کرنے کے لئے بھیجا جا چکا ہے اور سب نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں- بریگیڈیئر حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ دنیا کے آزاد سمندر میں جہاں بہت سے ممالک کے فوجی موجود ہیں، ایران کی موجودگی اہمیت کی حامل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس میدان میں مناسب اور اعلی مقام کا حامل ہے-
ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے بحری مشن کا مقصد علاقے کے ممالک کے نام امن و دوستی کے پیغام کو ایرانوفوبیا کی کاٹ کرنا ، دوسرے ممالک کی نظر میں ایرانی کی حیثیت کو ثابت کرنا، ایران کی جہاز رانی کی مواصلاتی لائنوں کو سیکورٹی کی فراہمی ، اور شمالی بحرہند میں علاقے سے باہر اور علاقے کے ممالک کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور مکمل اطلاعات رکھنا ہے -