دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i237889-دشمن_کا_ڈٹ_کر_مقابلہ_کریں_گے_ایران
ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سا‌زش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: ایران

ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سا‌زش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر "جنرل محمد علی جعفری" نے کہا ہے کہ ہمارے جوان دشمن کی ہرسازش اور اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران "جنرل محمد علی جعفری" نے اسلامی انقلاب کے دفاع کو سپاہ پاسداران کا بنیادی فریضہ قرار دیا اور کہا کہ ہمارے جوانوں کو اس کام کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور ہمارے دشمن کا اصل ہدف اسلامی انقلاب کا راستہ روکنا ہے لیکن ان میں علی الاعلان یہ کام کرنے کی جرات نہیں ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا یہ پورا خطہ بدامنی اور بحران سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود ایران نے اپنی سلامتی پر معمولی سی آنچ نہیں آنے دی۔

جنرل محمد علی جعفری نے کہا آج ایران آنے والا ہر فرد اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہاں ہرطرف تحفظ اور سلامتی کا احساس پایا جاتا ہے جو ایران کی ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔