ایران میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان
جامع ایٹمی معاہدے کی بدولت ایران میں سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے دور ہونے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے امکان کو جامع ایٹمی معاہدے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے، جو ایران کے جنوبی صوبے قم میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے اگرچہ بعض مغربی ممالک رکاوٹیں ڈال رہی ہیں تاہم موجودہ صورتحال سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاری معاشی لحاظ سے ملک کی ترقی و پیشرفت کی ضامن ہے بنابریں سب کو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے کاموں میں جٹ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی صورت میں سماجی اور معاشرتی مسائل اور مشکلات کو دور کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر-علی لاریجانی نے ترجیحی بنیادوں پر معاشی اور اقتصادی مسائل کو حل کئے جانے کو ضروری بتایا۔ انہوں نے بیروزگاری کو ایک بڑے چیلنج سے تعبیر کیا اور کہا کہ سماجی اور معاشرتی مسائل کو بھی سماج کے لئے ایک بڑا چیلنج سمجھنے کی ضرورت ہے جو بقول ان کے معاشی مسائل سے جڑا ہوا ہے۔