ایران اور روس کے درمیان پانچ سالہ اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i239599-ایران_اور_روس_کے_درمیان_پانچ_سالہ_اسٹریٹیجک_تعاون_کے_معاہدے_پر_دستخط
ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران اور روس نے انرجی کے شعبے میں پانچ سالہ اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان پانچ سالہ اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط

ایران کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران اور روس نے انرجی کے شعبے میں پانچ سالہ اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ایران کے وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے اپنے دورہ روس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک پانچ سالہ اسٹرٹیجک تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہیں-

واعظی نے کہا کہ ایران اور روس ، تیرہ نئے معاہدوں پر دستخط سمیت آزاد تجارت کے لئے بھی راضی ہوگئے ہیں- اسی طرح ایران اور روس نے انرجی اور تعمیرات کے شعبے میں بھی ایک ورکینگ گروپ تشکیل دینے پرآمادگی ظاہرکی ہے-