حزب اللہ علاقے کی ایک عظیم طاقت ہے
ایران کی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربرا نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان غاصب صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے دائرے کے پھیلنے اور علاقے میں امریکی مقاصد کی تکمیل کی راہ میں ایک مضبوط رکاوٹ ہے
مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے تہران میں حزب اللہ کے جوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ آج حزب اللہ علاقے میں ایک ایسی طاقت میں تبدیل ہوچکی ہے کہ جس سے امریکا اور صیہونی حکومت پر لرزہ طاری ہے - آیت اللہ جنتی نے کہا کہ پہلے لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل کی فوجی طاقت ناقابل شکست ہے اور اسلامی ممالک اسرائیل کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن حزب اللہ لبنان نے فوجی اور سیاسی دونوں میدانوں میں اسرائیل کو شکست دی ہے - آیت اللہ احمد جنتی نے کہا کہ آج امت اسلامیہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمنوں کا مقابلہ کرسکتی ہے -